ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو ویسٹ آپریشن اور آگاہی مہم کا انعقاد

ایل ڈبلیو ایم سی نے زیرو ویسٹ آپریشن اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کے ساتھ ہی عوامی آگاہی سرگرمیوں کو بھی تیز کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صفائی سہولیات کی فراہمی اور آگاہی کیمپ کی مؤثر انداز میں مانیٹرنگ کے پیش نظر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے فیلڈ میں سرپرائز وزٹ کیے۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں زیرو ویسٹ مہم شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے بارہ دری روڈ، جی ٹی روڈ، شیخوپورہ روڈ، مقبرہ نور جہاں اور مقبرہ جہانگیر کے اطراف صفائی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تاریخی ورثے، قبرستانوں اور مقبروں کے اطراف اسپیشل صفائی آپریشن کے احکامات جاری کیے۔
رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کی سطح پر زیرو ویسٹ مہم کے تحت گزشتہ رات سے اب تک شاہدرہ ٹاؤن سے 200 ٹن سے زائد کوڑا اٹھایا جا چکا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ زیرو ویسٹ مہم میں 10 کمپیکٹرز، 4 ڈمپرز، 3 لوڈر ٹریکٹرز اور 9 چین آرم رولز کی اضافی مشینری لگائی گئی ہے۔ اسپیشل نائٹ شفٹ میں 350 سے زائد سینٹری ورکرز اس آپریشن میں لگائے گئے ہیں۔ مزید برآں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 25 سے زائد سوشل موبلائزرز آگاہی فراہم کرنے کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ 250 سے زائد افراد کو براہ راست صفائی سے متعلق آگاہی پیغام دیا گیا ہے۔
رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کی کامیابی کے لیے شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ شکایت کے ازالے کے لیے 1139 اور موبائل ایپ کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

The post ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو ویسٹ آپریشن اور آگاہی مہم کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email