پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دو روز بہ چھ اختتام پذیر

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دوروزبہ چھ اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روس کے مولکینو ٹریننگ ایریا میں مشقوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں روس، پاکستان کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں دو روز بہ چھ 28 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

The post پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دو روز بہ چھ اختتام پذیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email