وزیراعظم کا جلد سعودی عرب کے دورے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا جلد سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مشرق وسطی گرین انیشیٹو کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دی گئی ، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے دعوت نامہ وزیر اعظم کو بھیجا۔

اس کے علاوہ مشرق وسطی گرین انیشیٹو کانفرنس کا انعقاد 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب میں ہو گا ، کانفرنس میں متحفہ عرب امارات ،  بحرین سمیت دیگر عرب و افریقی ممالک شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ماحولیات کے حوالے سے تعاون موجود ہے ، پاکستان اور سعودی عرب نے ماضی میں بھی ٹدی دل پر قابو پانے کے حوالے سے مل کر کام کیا تھا۔

The post وزیراعظم کا جلد سعودی عرب کے دورے کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email