بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، مداح افسردہ ہوگئے

بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  تعلیمی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشن نے شاہ رخ خان کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اشتہارات بھی بند کردیے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد کمپنی نے شاہ رخ خان کے ساتھ معاہدے کو وقتی طور پر معطل کردیا ہے۔

شاہ رخ خان کمپنی کے 2017 سے برانڈ ایمبیسڈر تھے اور  اس مد میں سالانہ تین سے چار کروڑ روپے وصول کر رہے تھے۔ اداکار کے اشتہارات کو فی الحال روک دیا ہے۔

معاملے کی واقفیت رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ ایسا تو ہونا ہی تھا کیونکہ ایک ایسی کمپنی جو تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ ان کے اشتہارات ایک ایسا شخص کرے جس کا اپنا بیٹا منشیات کے کیس میں گرفتار ہو۔

The post بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، مداح افسردہ ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email