پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشل اسکواش چیمپئین شپ

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکوش چیمپئین شپ  11 اکتوبر پیر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان  اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر ارمغان عزیز  نےبتایا کہ چیمپئین شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  کووڈ کے باوجود انٹرنیشل اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں،مینز ایونٹ میں 14 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ ویمز ایونٹ میں 8 غیر ملکی پلیئرز شرکت کر رہی ہیں۔

مغان عزیز کا کہنا تھا کہ  نجی شعبہ آگے آ کر سکواش کی کھیل کو اسپورٹ کرے۔

پاکستان  اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر ارمغان عزیز   کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

The post پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشل اسکواش چیمپئین شپ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email