لاہور کے ٹاؤن ہال میں عشرہ رحمت اللعالمین پر ڈویژنل مقابلہ حسن قرات کا انعقاد

لاہور کے ٹاؤن ہال میں عشرہ رحمت اللعالمین پر ڈویژنل مقابلہ حسن قرات کا انعقاد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے ٹاؤن ہال میں عشرہ رحمت اللعالمین پر ڈویژنل مقابلہ حسن قرات کا انعقاد ہوا جس میں قراء حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے اس موقعے پر مقابلہ حسن قرآت کے شرکاء کو عید میلاد النبی کی مبارکباد بھی دی۔
کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ختم الرسل صاحب الکتاب سردار الانبیاء حضرت محمد ہی پوری دنیا کے لیے رہنما ہیں۔
محمد عثمان نے کہا کہ صاحب القرآن پر درود و پاک ہمارے قلوب کی روشنی اور ٹھنڈک ہیں۔
کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمین کے دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد ہو گا۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ قرآن کی تفسیر حضرت محمد کی ذات مبارک ہے۔ ہمیں صحیح منزل تک پہنچنے کے لیے رہنمائی لینی ہو گی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی یہ محفل بڑی با برکت ہے۔ اللہ ہر مسلمان کے دل کو درود پاک سے آراستہ کر دے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے آخر میں کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے سی سی او ایم سی ایل حافظ شوکت کے ہمراہ مقابلہ کے ونرز کو شیلڈز دیں۔

The post لاہور کے ٹاؤن ہال میں عشرہ رحمت اللعالمین پر ڈویژنل مقابلہ حسن قرات کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email