طالبان وفد دوحہ پہنچ گیا ، آج امریکی انتظامیہ سے ملاقات ہو گی

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان وفد دوحہ پہنچ گیا  ہے اور آج امریکی انتظامیہ سے ملاقات ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی انخلا اور طالبان کنٹرول کے بعد اعلیٰ سطح پر پہلی ملاقات ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی وفد میں محکمہ خارجہ کے نائب نمائندہ خصوصی شامل ہونگے ، یو ایس ایڈ اہلکار سارہ چارلس انٹیلی جنس کے عہدیدار شامل ہوں گے ، امریکی وفد محفوظ راستے اور معنوی شہری مارک فریریز کی رہائی کا مطالبہ کریگا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کی شدت پسندی کا گڑھ نہ بنانے اور انسانی امداد کے لیے رسائی پر بات ہو گی۔

The post طالبان وفد دوحہ پہنچ گیا ، آج امریکی انتظامیہ سے ملاقات ہو گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email