اداکارہ میرا نے انگریزی کے بعد گلوکاری شروع کردی، ویڈیو وائرل

انگریزی بولنے کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے گلوکاری کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کی گانے گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تُو دھار ہے ندیا کی، میں تیرا کنارہ ہوں۔۔ تُو میرا سہارا ہے، میں تیرا سہارا ہوں گنگنا رہی ہیں۔

اداکارہ میرا اپنے منفرد اسٹائلز، اسکینڈلز اور مخصوص لب و لہجے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نئے نئے کارنامے سرانجام دینے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں، ان کی گلابی انگریزی کافی مشہور ہے، اگر کہا جائے کہ اداکارہ میرا اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے مشہور ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔

The post اداکارہ میرا نے انگریزی کے بعد گلوکاری شروع کردی، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email