وکلاء برادری کو طبعی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری کو طبعی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے چوہدری محمد حسین نجف صدر ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کی سربراہی میں وکلاء کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ میری دی ہوئی وکلاء برادری کو فری میڈیسن سے لیکر بائی پاس تک کی سہولتیں موجودہ حکومت بحال کرئے، میری دی ہوئی وکلاء برادری کو سہولتیں شہبازشریف ن لیگ نے بند کیا، وکلاء برادری کو طبعی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ن لیگ کے امتیازی سلوک کو بند کرئے، معاشرے میں قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہئے، وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی، پہلی بار پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ متعارف کروایا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پٹرولنگ پوسٹوں کا نظام بنایا، اگر ن لیگ پٹرولنگ پوسٹوں کے قیام کا ہدف پورا ہونے دیتی تو آج ہمارے دیہات اور شہری علاقے جرائم سے محفوظ ہوتے، سابق حکومت نے ہمارے فلاحی منصوبوں کو بند کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کے صدر چوہدری محمود حسین نجف نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں آپ کے کیے ہوئے کام اب لوگوں کو یاد آرہے ہیں، جنوبی پنجاب آپ کے دور میں خوشحال تھا۔

چوہدری محمود حسین نجف نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ان علاقوں میں بھی پکی سڑکیں بنیں جہاں کوئی جانے کو تیار نہیں تھا۔

The post وکلاء برادری کو طبعی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے، چوہدری پرویزالہٰی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email