گلگت بلتستان میں اسکاؤٹس پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

فلک بوس پہاڑوں کی وادی گلگت بلتستان میں اسکاؤٹس پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا جو 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ جی بی اسکاؤٹس پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ٹورنامنٹ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے زیر اہتمام ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات جواد احمد تھے، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور گلگت بلتستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جس میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے 1 کے مقابلے 9 گول کر کے میچ جیت لیا۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں چترال کی ٹیم بھی خصوصی طور پر حصہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس پولو ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

The post گلگت بلتستان میں اسکاؤٹس پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email