کپاس کی پیداوار گزشتہ برس سے 4 ملین بیل زیادہ ہونے کی توقع ہے ، جمشید اقبال چیمہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار گزشتہ برس سے 4 ملین بیل زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر چیز کو بڑے شفاف طریقے سے لے کر چل رہے ہیں ، خریف میں چار فصلیں ہوتی ہیں ان چاروں فصلوں میں اچھی پیداوار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس سال 36 فیصد کپاس کم ایکسپورٹ ہوئی ہے ، اس سال ٹیکسٹائل میں 5 ارب ڈالر زیادہ خرچ کیا گیا ، اس سال کپاس کے کسانوں کے گھروں میں 380 ارب روپے زیادہ گیا ہے ، ایک ملین بیل کی قیمت 75 ارب روپے کی ہوتی ہے ، گزشتہ برس سے ٹیکسٹائل میں 1200 ارب روپے زیادہ آمدن ہوئی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ 2011 کے بعد ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ اس سال 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی ، پیپلز پارٹی کے دور میں گرین کی پیداوار 1.5 فیصد زیادہ بڑھی ، میاں نواز شریف کے دور میں گرین کی پیداوار 9 فیصد بڑھی تھی ، اس سال گرینز کی قیمت 16 فیصد اضافہ ہو گا۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ گندم کی پیداوار کا ہدف 5 فیصد رکھا ہے ، 10 لاکھ کسانوں کو سستے داموں گندم کے سرٹیفائید بیج دیں گے ، کسانوں کو 24 ارب روپے سے زائد زرعی ادویات پر سبسڈی دیں گے ، مکئی کی پیداوار کو ہم 25 ملین ٹن پر لے کر جانا چاہتے ہیں ، پاکستان کی چینی کی ڈیمانڈ 6 ملین ٹن سے کم ہے ، گزشتہ سال چینی ہماری ڈیمانڈ سے زیادہ پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں دو چیزیں گھی اور چینی سب سے زیادہ مہنگی ہیں ، باقی سب سستی ہیں ، گھی کی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن چل رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی اور پچاس روپے فی کلو کم ہو گی ، اس سال سو ملین ٹن گنا پیدا ہو گا ، 9 ملین ٹن کے قریب چینی پیدا ہو گی ، ہم نے 120 دن کے ذخائر ہر چیز کے رکھنے ہیں جس سے چار ماہ کی چینی ہمارے پاس موجود ہو گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ 2 ملین ٹن گندم ہم اپنے ریزروز محفوظ کرنے کے لئے منگوا رہے ہیں ، مسلسل نو ماہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دسویں ماہ توانائی کی قیمت کم ہوئی ، اگلے سال اپریل تک خوراک کی چیزوں کی قیمت بڑھیں گی کم نہیں ہوں گی ، اس مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے مقامی سطح پر اپنی پیداوار بڑھائیں گے۔

The post کپاس کی پیداوار گزشتہ برس سے 4 ملین بیل زیادہ ہونے کی توقع ہے ، جمشید اقبال چیمہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email