منیب بٹ کے نئے انداز کے مداح دیوانے ہوگئے

پاکستانی نامور اداکار منیب بٹ کےنئے انداز کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اداکار منیب بٹ کا حال ہی میں ایک فیشن فوٹو شوٹ ہوا ہے جس  میں انہوں نے ایک دولہے کی مناسبت سے نئے طرز کے ملباسات پہنے ہوئے ہیں۔

ان تصاویر اداکار منیب بٹ کو ایک سفید رنگ کے دولہے کے سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں اداکار منیب بٹ کو مایوں کی مناسبت سوٹ پہنا ہوا ہے جس میں وہ بہت ہینڈسم لگ رہے ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکار کو ایک بہترین انداز میں دیکھا جاسکتا  ہے جو کہ نئے طرز کے دولہے کی مناسبت سے  بالکل بہترین ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شوٹ منیب بٹ کا یہ شوٹ علیزے شاہ کے ساتھ ہوا ہے جس کو اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر پر کچھ مداحوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’کاش منیب بٹ کا یہ فوٹو شوٹ ایمن خان کے ساتھ ہوتا’۔

دیگر کا کہنا تھا کہ ‘منیب بٹ صرف ایمن خان کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں’۔

The post منیب بٹ کے نئے انداز کے مداح دیوانے ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email