ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں ، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لے کر آئیں گے ، طورخم بارڈر کھلا ہے، چمن پر تھوڑا مسئلہ ہے جسے ٹھیک کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ انتخابات میں سوا سال رہ گیا ہے ، یہ ملک انتخابات کی طرف جارہا ہے ، اگلا الیکشن عمران خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ ایف آئی اے کو اختیار دیا ہے ، جو لوگ ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں ان کو گرفتار کریں ، انہوں نے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں ایک نیا ایئر پیٹرولنگ یونٹ بنانے جارہے ہیں ، اسلام آباد پولیس میں ایک ہزار افراد کی نئی بھرتیاں کرنے جارہے ہیں ، میلوڈی مارکیٹ میں فوڈ پارک کو دوبارہ بحال کرنے جارہے ہیں ، ایک دن میں پاسپورٹ کااجراء کرنے جارہے ہیں اس کی فیس دس ہزار ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ جعلی شناختی کارڈز کی شکایت تھی ، نادرا کے 136 افراد کو معطل کیا ہے ، ایک سے زائد پاسپورٹس اور شناختی کارڈز کیلئے ایمنسٹی کا کہا ہے ، جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ، عید میلادالنبیﷺ پر قیدیوں کی نوے دن کی چھٹی کیلئے کیبنٹ کو کہا ہے ، افغانستان کیلئے آن لائن ویزا فراہم کیا جائیگا ، آٹھ ڈالر فیس تھی اس کو بھی ختم کرنے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ پندرہ اگست سے اب تک بیس ہزار لوگ افغانستان سے پاکستان آئے ہیں جبکہ چھ ہزار گئے ہیں ، چمن بارڈر پر آئی بی ایم ایس کے چھ ٹرمینل فراہم کردیے ہیں ، ہم نے طورخم اور چمن پر بھی نادرا کی گاڑیاں کھڑی کی ہوئی ہیں ، پینڈورا پیپرز میں کچھ نہیں نکلا یہ نام تو پہلے بھی چل رہے تھے ، افغانستان سے آنیوالوں کیلئے تین ہفتوں تک آن لائن کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پینڈوراپیپز میں جن سات سولوگوں کے نام آئے ہیں ، وزیراعظم نے ایف آئی اے کو کہا ہے ان سب کی انکوائری کریں ، طالبان کے ساتھ مذاکرات ابھی شروع ہی نہیں ہوئے ، آج ہم نے راولپنڈی کو ایک اور کالج دیا ہے ، وزیرستان میں فورجی پر بات کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے کہا جو لوگ ہتھیار پھینکیں گے ، پاکستان کے آئین کو مانیں گے ، ان کے ساتھ بات ہوگی ، ملک کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے ، جو لوگ افغانستان جانا چاہتے ہیں اور چالیس سال سے بیٹھے ہوئے ہیں وہ بغیر فیس جاسکتے ہیں۔

The post ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں ، وفاقی وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email