فیاض الحسن چوہان نے جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹاکرے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے میچ کھیلنے پر پیپلزپارٹی کی ٹیم کی تعریف کی۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ٹیم نے کرکٹ کی بحالی کے لئے اچھا کردار ادا کیا، اس موقع پر میرا بھی دل کررہا ہے کہ ملک کے لئے پیپلزپارٹی کے اس جذبے کے پیش نظر جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دوں۔ جس پر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آپ جیئے بھٹو کا نعرہ لگالیں۔ اس پر فیاض الحسن نے کہا کہ جیئے بھٹو، جیئے بھٹو، جیئے بھٹو۔

 واضح رہے کہ اپوزیشن نے کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم کو شکست دے دی۔ پہلے دونوں میچوں میں حکومتی ٹیم کو شکست کے بعد اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کر لی۔

 اس کے علاوہ پہلے میچ میں حکومتی ٹیم نے 97 رنز بنائے، اپوزیشن نے با آسانی ہدف حاصل کر لیا جبکہ دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86 رنز بنائے، اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے پورا کرلیا۔

The post فیاض الحسن چوہان نے جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email