سعودی عرب کی سلامتی اور امن کیلئے پاکستان ہمیشہ مملکت کے ساتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور امن کیلئے پاکستان ہمیشہ مملکت کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے جزان ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیاء کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جزان کے شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجہ میں لوگ زخمی اور املاک کو نقصان پہچایا گیا، ایسے حملے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ سعودی عرب اور علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فوری طور پر ان حملوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، سعودی عرب کی سلامتی اور امن کیلئے پاکستان ہمیشہ مملکت کے ساتھ ہے۔

The post سعودی عرب کی سلامتی اور امن کیلئے پاکستان ہمیشہ مملکت کے ساتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email