پاکستان میں مزید 850 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 850 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1255389 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 850 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 498 ، خیبرپختونخوا میں 226 ، اسلام آباد میں 53، آزاد کشمیر میں 10 جبکہ پنجاب میں 393 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 461924 ، بلوچستان میں 32088 ، خیبرپختونخوا میں 175684 ، اسلام آباد میں 105983 ، گلگت بلتستان میں 10344 ، پنجاب میں 435040 اور آزاد کشمیر میں 34326 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 28 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28073 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 43206 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے 6، پنجاب میں کورونا وائرس سے 13 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28073 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7480، بلوچستان میں 349، خیبرپختونخوا میں 5632 ، آزاد کشمیر میں 739 ،اسلام آباد میں 930 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12757 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post پاکستان میں مزید 850 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email