عمر شریف سے ہماری گہری وابستگی تھی، خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ عمر شریف سے ہماری گہری وابستگی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے عمر شریف کے سوئم میں شرکتکی اور جواد عمرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف سے ہماری گہری وابستگی تھی۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سب کو ہسنانے والا اب سب کو روتا چھوڑ گیا۔
ایم کیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ عمر شریف کامیڈی کا شہنشاہ تھا۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وفاق ہو یا سندھ حکومت، انہیں عمر شریف کے نام سے منسوب تعمیراتی کام کرانا ہو گا۔
ایم کیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ عمر شریف نے ماں اسپتال بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ماں اسپتال کے لیے عمر شریف کے صاحبزادوں جواد عمر اور فواد عمر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

The post عمر شریف سے ہماری گہری وابستگی تھی، خواجہ اظہار الحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email