مدینہ شوگر مل کا کم قیمت گنا خرید کر کسانوں کو 74 کروڑ کا چونا

مدینہ شوگر مل نے کم قیمت گنا خرید کر کسانوں کو 74 کروڑ کا چونا لگا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوگر انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مدینہ شوگر مل کسانوں کا مالی استحصال کرتی رہی ہے۔
انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017_18 میں گنے کی امدادی قیمت 180 روپے فی من تھی اور مدینہ شوگر ملز نے اوسطا 153 روپے فی من گنا خریدا۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ مدینہ شوگر ملز نے 11 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گنا خرید کر چینی تیار کی۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ مدینہ شوگر ملز نے گنے کی خریداری پر 10 سے 25 فی صد کٹوتی بھی کی اور گنے کی خریداری کی مد میں کی گئی کٹوتیوں کی مد میں کروڑوں روپے بھی کمائے۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ کسانوں کو کچی رسید دی گئی اور کئی ماہ ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ کچی رسیدوں پر خریدے گئے گنے سے چینی تیار کر کے آف دی بک فروخت کر کے ٹیکس بھی چوری گیا۔
انکوائری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 2017_18 میں وزن کرنے والے 131 ترازو حکومت سے پاس ہی نہیں کروائے گئے۔

The post مدینہ شوگر مل کا کم قیمت گنا خرید کر کسانوں کو 74 کروڑ کا چونا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email