اپوزیشن ذاتی مفاد جبکہ عمران خان ملک و قوم کا سوچتے ہیں، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے اپوزیشن ذاتی مفاد جبکہ عمران خان ملک و قوم کا سوچتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایک ہفتے میں تحریک کے کارکنان کے جلسوں کے مناظر ، یہ عمران خان پر لوگوں کا اعتماد ہے۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی پارٹیاں ملکر جلسوں کی تاریخ دیتی ہے، ٹاک شوز ، پریس کانفرنسسز اور تشہیر کے باوجود بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جلسوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ قوم جانتی ہے اپوزیشن ذاتی مفاد اور عمران خان ملک و قوم کا سوچتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ نےقوم کوایک ٹریلین سےزائد کا نقصان پہنچایا ہے۔

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ ن لیگ نےایک ایک کلومیٹر پرکروڑوں ضائع کیے ہیں، پیپلزپارٹی کے  دورمیں دورویہ سڑک پر 23  کروڑ فی کلومیٹرپر لگائے گئے تھے۔

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید  کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورمیں دورویہ سڑک 17کروڑفی کلومیٹرمیں بنائی گئی تھی جبکہ ہمارے دورمیں دورویہ سڑک11 کروڑ فی کلومیٹر میں بنائی گئی۔

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےہرجگہ قوم کاپیسہ بچایا ہے، ن لیگ اورہمارےدورکےمعاہدوں کی تفصیلات موجود ہیں، نوازشریف نےاپنےدورمیں مواصلات کی وزارت اپنے پاس رکھی تھی، عمران خان قرضے لےکر موٹروے بنانے کے مخالف تھے اور ہیں۔

The post اپوزیشن ذاتی مفاد جبکہ عمران خان ملک و قوم کا سوچتے ہیں، مراد سعید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email