چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر چلتے ہیں ، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کالا قانون ہے، پیپلز پارٹی اسے مسترد کرتی ہیں۔

کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) وزیراعظم عمران خان کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صرف بلوچستان میں نہیں بلکہ پنجاب اور مرکز میں بھی عدم اعتماد ہونا چاہیے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ  آج گومل یونیورسٹی کو کورونا اسپرے کیلئے بند کیا گیا ، نام نہاد کسان کارڈ کنوینشن میں میڈیا کو نہ مدعو کرنا سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ عمران خان یقیناً لا علم ہونگے کہ گومل یونیورسٹی شہید بھٹو نے قائم کی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی معیشت کے ماہرین نے ملک کی معیشت کو بدحال کردیا ہے ، قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ عمران خان حوالہ ہنڈی کی مارکیٹنگ کیوں کرتے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کیلئے این او سی دے رکھا ہے ، آیل این جی کی خریداری میں کرپشن کیلئے این او سی دیا گیا ، گندم اور چینی ایکسپورٹ اور امپورٹ کرنے میں کرپشن کیلئے این او سی دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب این آر او کا راگ الاپنا جاری رکھیں جلد آپ کو کام آئے گا۔

The post چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر چلتے ہیں ، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email