زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 12 کروڑ ڈالرز سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے، یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب 99 کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 19ارب 16 کروڑ رہے۔

 کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email