تھر کی پیاسی سرزمین کے لیئے نہری نظام ضروری ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تھر کی پیاسی سرزمین کے لئے نہری نظام ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی نے لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کررہے ہیں،جس کا مثال تھر کا نواحی گاؤں میں والد نے اپنے تین بچوں سمیت کنویں میں خود کر خودکشی کی، اس سے زیادہ نااہل و ظالم حکمرانوں کےلئے شرم کا کیا مقام ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تھر کے لوگ پانی و خوراک کے لیے پریشان ہیں 1970سے پیپلزپارٹی اقتداری سیاست کررہی ہے مگر سوا کرپشن کے کچھ نہیں، پیپلزپارٹی کے حکمرانوں نے کرپشن کرکے اپنے محل بنائے اور لوگوں سے چھت تک چھین لیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تھر کی پیاسی سرزمین کے لئے نہری نظام ضروری ہے۔ تھر میں نہری نظام ہونا چاہیے دریاء قریب ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں جتنی باہر کی کمپنیاں ہیں ان میں ملازم باہر کے لوگ ہیں ان میں پہلا حق تھر کے لوگوں کا ہے، جب بھی انڈیا نے حملہ کیا ہے اس بارڈر پر تھر کے لوگوں نے مقابلہ کیا یے۔ ایک نیا فورس بنایا جائے جس سے بیروزگاری ختم ہو اور ہم اپنا دفاع بھی کر سکیں۔

واضح رہے اس سے قبل امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ وزیر اعظم جو کہتے ہیں کرتے نہیں،حکومت کی کارکردگی صفر ہے ، ملک قرضوں سے نہیں چلتے، اہل قیادت قوموں کو خود انحصاری کی منزل کی جانب لے کر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات اور عوامی مفادات میں ٹکراؤ ہے ، ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے ، وزیراعظم جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ، چوتھا سال ہے اور گاڑی اب بھی پیچھے کی طرف جارہی ہے۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ تین برسوں میں مافیاز نے خوب پیسے بنائے ، ایماندار کاروباری حضرات کے بزنسز تباہ ہوگئے ، ڈالر کی اونچی اڑان جاری، اسٹاک ایکسچینج دباؤ کی زد میں ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اب اس سسٹم کو بدلنا ہوگا،خوشحالی کا ضامن صرف اللہ کا نظام ہوسکتا ہے ، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو موقع دیں۔

The post تھر کی پیاسی سرزمین کے لیئے نہری نظام ضروری ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email