محکمہ انسداد دہشت گردی کی ضلع اورکزئی میں مشترکہ کارروائی

محکمہ انسداد دہشت گردی کے کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں نے ضلع اورکزئی میں مشترکہ کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ بمقام اتمانخیل ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں  نے اسلحہ و ایمونیشن ایک خفیہ جگہ پر چھپا کر رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع کو مصدقہ جان کر اسپیشل چھاپہ مار ٹیم نے فوری طور کارروائی کرتے ہوئے 22 عدد RPG7 (راکٹ لانچر) کے گولے، 22 عدد راکٹ لانچر کے سیفٹی فیوز اور 12عدد ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے جو کہ نامعلوم دہشت گرد شرپسندوں نے دہشت گردی کی نیت سے چھپا کر رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے، مزید نامعلوم دہشت گرد شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

The post محکمہ انسداد دہشت گردی کی ضلع اورکزئی میں مشترکہ کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email