مٹھی میں رکشہ ڈرائیور نے بیوی سے ناراضگی پر خودکشی کر لی

مٹھی میں رکشہ ڈرائیور نے بیوی سے ناراضگی پر خودکشی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں مٹھی پولیس لائن کے قریب 31 سالہ نوجوان شیر زماں مرڑانی نے بیوی سے ناراضگی پر کمرے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔
نوجوان کے والد کا کہنا تھا کہ شیر زماں رکشہ چلاتا تھا اور بیوی سے ناراضگی پر اس نے خودکشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ خودکشی ہے لیکن اس کیس پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

The post مٹھی میں رکشہ ڈرائیور نے بیوی سے ناراضگی پر خودکشی کر لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email