آئندہ الیکشن میں عمران صاحب کو عوام کا ووٹ نہیں ملے گا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران  صاحب کو عوام کا ووٹ نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے اجلاس سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کسی بھی صورت ای وی ایم کے ذریعے آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ  عوام کو اصل صورتحال بتائیں وزیراعظم چور ہے اِس لئے ملک میں تاریخی مہنگائی ہوئی۔ عوام کو اصل صورتحال بتائیں کہ چور وزیراعظم نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو این آر او دیا اِس لئے  ملک میں آٹا ، ایل این جی ، بجلی ، دوائی ، چینی، پٹرول اور ڈالر مہنگا ہوا  ۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ چور وزیراعظم اور اس کے چور ساتھیوں کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا یہ پیغام عمران صاحب کو پہنچائیں گے کہ وزیراعظم چور ہے، اس لئے آئندہ الیکشن میں انہیں عوام کا ووٹ نہیں ملے گا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عیدمیلادالبنیﷺ، مہنگائی پارٹی امور، بلدیاتی انتخابات ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز کے ووٹ پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر ،لیڈر، اتحادی اور پوری قوم مذہبی جوش و جزبے سے عید میلادالنبیﷺ منائے ، ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں جاکر عوام کو اصل صورتحال بتائے ، مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کےساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہا ہے ، آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے ، اووسیز تیار رہیں ، ان کو ووٹ کا حق لے کر دیں گے۔

The post آئندہ الیکشن میں عمران صاحب کو عوام کا ووٹ نہیں ملے گا، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email