سردار سکندرحیات خان ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، تنویر الیاس

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ سردار سکندرحیات خان ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں سردار تنویر الیاس خان نے سابق صدر و وزیر اعظم سردارسکندر حیات سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر نے سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی۔
سردار تنویر الیاس نے ملاقات میں کہا کہ سردار سکندر حیات خان ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، تعمیر و ترقی میں ان کا قائدانہ کردار ہے۔
سکندر حیات نے جواب میں کہا کہ سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کی سیاست میں احسن اضافہ ہیں اور ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سکندر حیات کا کہنا تھا کہ تنویر الیاس اور ان کے والد نے ہزاروں لوگوں کو اندرون و بیرون ملک روزگار فراہم کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تنویر الیاس نے ذاتی اور سرکاری حیثیت میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور باہمی سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔

The post سردار سکندرحیات خان ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email