اپوزیشن اراکین کی نواب اسلم رہیسانی کی رہائش گاہ آمد

اپوزیشن اراکین نے نواب اسلم رہیسانی کی رہائش گاہ پر آمد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اپوزشن اراکین نے نواب اسلم رہیسانی سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزشن جماعتوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام کے اراکین موجود ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ حزب اختلاف کے اراکین نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے اراکین نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو تیز کرنے پر غور کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اختلاف اراکین میں ملک نصیر شاہوانی، حزب اختلاف کے قائد ملک سکندر ایڈوکیٹ اور دیگر شامل ہیں۔

The post اپوزیشن اراکین کی نواب اسلم رہیسانی کی رہائش گاہ آمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email