بطور پاکستانی ہالی ووڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے، لاریب عطاء

پاکستانی نثزاد برطانوی ویژول آرٹسٹ لاریب عطاء کا کہنا ہے کہ بطور پاکستانی ہالی ووڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاریب نے ایک اور بڑے بجٹ کی ہالی ووڈ فلم میں خدمات پیش کی ہیں اور یہ فلم اس وقت برطانوی اور امریکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔

لاریب عطاء نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی ووڈ فلم جیمز بونڈ  007  میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کیا ہے۔

اس سے قبل لاریب عطاء ہالی ووڈ فلم ٹیننٹ، اور مشن امپاسیبل فال آؤٹ میں بھی بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ لاریب عطاء واحد پاکستانی ہیں جو 2019 میں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ میں بھی نامزد ہوچکی ہیں۔

لاریب عطاء 10 سالوں سے بطور ویژول آرٹسٹ کے ہالی ووڈ میں کام کررہی ہیں۔

لاریب عطاء نے کامیابی کو اپنے بھائی سانول عیسی خیلوی کے نام کر دیا ہے۔

لاریب عطاء کا کہنا ہے کہ کامیابی کے اس سفر میں میرے بھائی نے والد جیسا کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ لاریب عطاء معروف گلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہیں۔

The post بطور پاکستانی ہالی ووڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے، لاریب عطاء appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email