اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس العربیہ کے زیرِ اہتمام خدمات مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام علوم کا مأخذ قرآن ہے، اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تعلیمی اداروں میں جنسی تعلیم فحاشی اور بے حیائی کا ذریعہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شدت اور انتہاء پسندی نامناسب اور اعتدال مطلوب ہے، عبدیت اور عبادت خلافت کی پہلی شرط ہے، دینی مدارس میں تعلیم کے ساتھ عملی زندگی کی بہترین تربیت کی جاتی ہے، موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہی دینداری کو کچلنا ہے،”آئین“ ریاست اور عوام کے درمیان میثاق ملی ہے۔

   سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مفتی محمود کے نزدیک ووٹ کی حیثیت ”بیعت“ کی ہے، جب ہم ووٹ کو”بیعت“ سمجھتے ہیں تو اس میں دھاندلی کسی بھی طرح برداشت نہیں کی جاسکتی، وفاق المدارس العربیہ اور جے یو آئی کے درمیان تعاون کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، معیت علماء اسلام مدارس اور مذہبی طبقہ کی قوت ہے۔

The post اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email