حریم شاہ اور صندل خٹک کی متنازع ویڈیو وائرل؛ صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو  شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد حریم اور صندل خٹک کو سو شل میڈیا صارفین کی جانب سےسخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس ویڈیو میں حریم اور صندل خٹک ڈانس کررہی ہیں جبکہ حریم شاہ کو شیشہ پیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل حریم شاہ نے اپنی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔

ویڈیو میں اداکارہ ہوٹل میں موجود تھیں اور ڈانس کر رہی تھیں۔

اس سے قبل ایک ویڈیو میں اداکارہ حریم شاہ کا گانے پر ڈانس مووز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔

ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

جبکہ ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔

حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

The post حریم شاہ اور صندل خٹک کی متنازع ویڈیو وائرل؛ صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email