شاہ رخ خان کے گھر میں کیا شرمناک کام ہوتا ہے؟ معروف بھارتی اداکارہ نے بڑا دعویٰ کردیا

معروف بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد اپنے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں شیرلین نے شاہ رخ کی پارٹی میں ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے دوران میں تھک گئی تھی اور میں نے بیت الخلاء کا رخ کیا جیسے ہی وہاں کا دروازہ کھولا تو جو کچھ دیکھا وہ غیر یقینی تھا، مجھے لگا شاید کسی غلط جگہ آگئی ہوں۔

شیرلین نے دعویٰ کیا کہ وہاں آئینے کے سامنے میں نے بالی ووڈ سپر اسٹارز کی بیگمات کو منشیات لیتے دیکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس منظر نے مجھے کافی خوفزدہ کردیا تھا کیونکہ اچانک سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔

شیرلین نے کہا کہ بالی ووڈ کی ہر پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے، منشیات مہمانوں کو پیش کی جاتی ہے، اگر کسی پارٹی میں منشیات پیش نہ کی جائے تو لوگ اسے اچھا نہیں سمجھتے۔

The post شاہ رخ خان کے گھر میں کیا شرمناک کام ہوتا ہے؟ معروف بھارتی اداکارہ نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email