سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ستمبر 2021 میں 7 کروڑ 3 لاکھ سے زائد ریونیو موصول

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ستمبر 2021 میں 7 کروڑ 3 لاکھ 19 ہزار 663 روپے کا ریونیو موصول ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے اسلام آباد میں 31 رہائشی عمارتوں کی منظوری کی مد 13 لاکھ 51 ہزار 552 روپے وصول کیے اور اس کے ساتھ بیس رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور ان کی جانچ پڑتال کے بعد ان کو تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کیے جس کی مد میں 29 لاکھ 76 ہزار 910 روپے وصول کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایک کمرشل عمارت کو تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مد میں ایک لاکھ 81 ہزار 200 روپے جبکہ 63 رہائشی عمارتوں کو 6 لاکھ 70 ہزار میں این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ساتھ 12 کمرشل عمارتوں کو 2 لاکھ 40 ہزار میں این او سی جاری کیے گئے جبکہ دو عمارتوں کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر این سی یو کے تحت 19 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو رواں برس ماہ ستمبر 2021 میں 7 کروڑ 3 لاکھ 19 ہزار 663 روپے ریونیو کی مد میں موصول ہوئے ہیں۔

The post سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ستمبر 2021 میں 7 کروڑ 3 لاکھ سے زائد ریونیو موصول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email