چنیوٹ پولیس کی مبینہ نا اہلی، تین روز قبل اغواء ہونے والے بارہ سالہ لڑکے کی لاش برآمد

چنیوٹ پولیس کی مبینہ نا اہلی کی وجہ سے تین روز قبل اغواء ہونے والے بارہ سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چار بہنوں کا اکلوتا بھائی محمد نواز چار روز قبل اغواء ہوا تھا جس کا مقدمہ چنیوٹ پولیس نے درج کر لیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس لڑکے کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی۔
ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے لڑکے کی لاش فیصل آباد روڈ نجی مل کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

The post چنیوٹ پولیس کی مبینہ نا اہلی، تین روز قبل اغواء ہونے والے بارہ سالہ لڑکے کی لاش برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email