حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک کیوں لیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کے لئے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبول شاعرہ خاور کیانی کی حالیہ طبیعت کی روشنی میں حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا سے بریک لینے کی وجہ ان کی والدہ کی صحت ہے، والدہ کی صحت پر توجہ دینے کے لئے وہ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر خیر باد کہہ رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی کی جانب سے جاری بیان میں ان کی والدہ کی صحتیابی کے لئے دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

The post حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک کیوں لیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email