علیم ڈار اور احسن رضا  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 16 رکنی امپائرنگ پینل میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے امپائرز اور ریفریز پینل کا اعلان کر دیا ہے، 16 رکنی امپائرنگ پینل میں پاکستان سے علیم ڈار اور احسن رضا شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 4میچ ریفریز اور16 امپائرز میچز سپروائز کریں گے، ہر میچ میں نیوٹرل امپائرز کا تقرر ہوگا۔

پاکستان کے علیم ڈار علیم ڈار چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، میچ ریفریز کے پینل میں پاکستان سے کوئی نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 آئی سی سی نے ساتھ ہی ابتدائی راؤنڈز کے میچز میں بھی امپائرنگ کی تقرری کردی ہے۔

24اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں جنوبی افریقہ کے ماری ایرامس اور نیوزی لینڈ کے کرس گفانے آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ النگ ورتھ ٹی وی امپائر جبکہ پاول ریفل فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں، ڈیوڈ بون اس میچ کے ریفری نامزد ہوئے ہیں۔

The post علیم ڈار اور احسن رضا  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 16 رکنی امپائرنگ پینل میں شامل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email