میں 3 ربیع الاول سے پورا ہفتہ عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات مناؤں گا ، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں 3 ربیع الاول سے پورا ہفتہ عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات مناؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عیدمیلادالبنیﷺ، مہنگائی پارٹی امور، بلدیاتی انتخابات ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز کے ووٹ پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر ،لیڈر، اتحادی اور پوری قوم مذہبی جوش و جزبے سے عید میلادالنبیﷺ منائے ، ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں جاکر عوام کو اصل صورتحال بتائے ، مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کےساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہا ہے ، آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے ، اووسیز تیار رہیں ، ان کو ووٹ کا حق لے کر دیں گے۔

کور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے ، افغانستان میں  انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے عالمی برادری کو آگےبڑھنا ہوگا۔

The post میں 3 ربیع الاول سے پورا ہفتہ عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات مناؤں گا ، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email