سرگودھا میں دن دیہاڑے خواتین سے پرس چھیننے کی واردات

سرگودھا میں دن دیہاڑے خواتین سے پرس چھیننے کی واردات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے بلاک 18 میں کھلے عام پرس چوری ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بلاک 18 چوک کے قریب دو خواتین گھر سے باہر آ رہی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راستے میں ہی موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون سے پرس چھینا اور پوقعے پر فرار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق خواتین پرس چھیننے والے موٹر سائیکل سوار کے پیچھے بھاگیں لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی حاصل کر لی تاہم سٹی پولیس کوئی ملزم گرفتار نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے

The post سرگودھا میں دن دیہاڑے خواتین سے پرس چھیننے کی واردات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email