معروف ڈھول پلیئر پپو سائیں کی طبیعت بدستور تشویش ناک

معروف ڈھول پلیئر پپو سائیں کی طبیعت بدستور تشویش ناک ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ڈھول پلیئر پپو سائیں کے بیٹے نے والد کی طبیعت کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ والد کی طبیعت میں اب تک کوئی بہتری نہیں آ سکی ہے۔
علی رضا نے کہا کہ آج دوپہر کو والد کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے کال آئی تھی، اسٹاف نے والد کی صحت اور ہماری پراپرٹی سے متعلق پوچھا ہے۔
بیٹے علی رضا کا کہنا ہے کہ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ والد کا اچھا علاج ہو جائے۔
بیٹے کا کہنا ہے کہ جگر کا علاج کافی مہنگا ہے تو ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے۔
.علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کل رپورٹس آنے پر مزید فیصلہ کریں گے

The post معروف ڈھول پلیئر پپو سائیں کی طبیعت بدستور تشویش ناک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email