شہر اقتدار میں ایک ماہ کے دوران اقدام قتل کے 13 واقعات رونما

شہر اقتدار میں ایک ماہ کے دوران اقدام قتل کے 13 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک ماہ کے دوران اقدام قتل کے 13 واقعات رونما ہوئے اور ان تمام وقوعوں میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ قتل ذاتی دشمنی، گھریلو جھگڑے اور جائیداد کے تنازعات پر ہوئے ہیں۔
ڈی ائی جی آپریشنز نے کہا کہ تفتیشی افسران نے جدید ٹیکنالوجی و ہیومن ریسورسز استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
افضال احمد کوثر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس دن رات جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں مصروف عمل ہے اور اچھی کارکردگی پر تفتیشی افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی ضرور کی جائے گی۔

The post شہر اقتدار میں ایک ماہ کے دوران اقدام قتل کے 13 واقعات رونما appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email