آج ہم وزارت کے تحت اسٹیم پروگرام کا افتتاح کررہے ہیں، وفاقی وزیر ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج ہم وزارت کے تحت سٹیم پروگرام کا افتتاح کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسٹیم پروگرام سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی کا مخفف ہے، یہ مضامین عالمی دنیا میں خاص اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام 2020 میں تخلیق کیا گیا تھا، میں اور میری ٹیم محنت کر کے اس پروگرام کو عملی شکل میں لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 50 اسکولز میں اسٹیم پروگرام کو متعارف کروایا جائے گا، اس پروگرام کے تحت اسکولوں میں لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسٹیم پروگرام کے تحت اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی، ان اسکولز کو یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، 50 اسکولز کا انتخاب سیاسی بنیادوں پر نہیں میرٹ پر کیا گیا ہے، ان سکولز کو ایک عمل سے گزارنے کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا ہے کہ امید ہے اسٹیم اسکولز سے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، اسٹیم اسکولز کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

The post آج ہم وزارت کے تحت اسٹیم پروگرام کا افتتاح کررہے ہیں، وفاقی وزیر ٹیکنالوجی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email