لیگی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کرپارٹی چھوڑنے کاکہاجاتاہے ، مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کرپارٹی چھوڑنے کاکہاجاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اداروں کو غیر سیاسی ہوناچاہیے ، 2018 کےالیکشن چوری کیےگئے ، الیکٹڈ وزیراعظم کوپاناماکیس میں جےآئی ٹی کےسامنےپیش کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کومیرےخلاف ریفرنس بنانے کیلئےاوپرسےآرڈرتھا ، میرےخلاف کسی کےکہنےپرمقدمہ بنایاگیا ، الیکٹڈحکومت کو کمزور کر کے گرانا انکی 2 سالہ محنت تھی ، پاناماکےبجائےاقامہ پرنکالناانکی محنت تھی ، 2018 کے الیکشن سےقبل نوازشریف اورمجھےضمانت نہ دینےکاکہاگیاتھا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ  شوکت عزیزکےمطابق الیکشن سےقبل ضمانت ہوئی تومحنت رائیگاں ہوجائیگی ، شوکت عزیزصدیقی نےکہاالیکشن سےقبل ضمانت نہ دینےکاکہاگیاتھا ، شوکت عزیزصدیقی نےحقائق قوم کےسامنےرکھے ، پاناماکیس میں والدکےساتھ جیل میں رہی۔

 اس سے قبل مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی ایسا شخص موجود نہیں جو ووٹ کی حرمت اور آئین کی بالادستی پر یقین نہ رکھتا ہو ، اسی سے ہی پاکستان ترقی کرے گا۔

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ میاں صاحب نے اپنی تقریر میں کہا انہوں  نے لڑائی سے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن میں انکو یاد دلانا چاہتی ہوں میاں صاحب عزت نفس کا خیال رکھنے والے شخص ہیں ، میاں صاحب نے لڑائی سے بچنے کےلیے اپنے درینہ ساتھی پرویز رشید،مشاہد اللہ خان اور فاطمی صاحب کی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جیسے امریکہ ڈومور کہتا رہا یہ کرتے رہے ، آپ جتنا پیچھے ہٹیں گے آپ کو اتنا دبانے کی کوشش کرینگے ، پھر وہی ہوا انہوں نے میاں صاحب کی قربانی مانگی ، نوازشریف نے اپنے لیے کبھی کچھ نہیں مانگا بلکہ ان کو عہدے کھونے پڑے ، نہ انہوں نے کبھی کہا مجھے دولت دے دو ، ہمارا واحد کاروبار تھا جو پانچ سال سے بند ہے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ ان کا پروگرام تھا کہ ان کو معاشی طور پر اتنا کمزور کردو کہ یہ ٹوٹ جائیں ، نوازشریف نے ووٹ کی عزت مانگی ، آج وہ سرخرو ہوئے ہیں ، میڈیا اور الیکشن کمیشن بھی بول رہا ہے،یہ زبان انکو میاں نوازشریف نے دی ، 74 سال سے کسی کے پاس بیانیہ نہیں تھا ، آج جب بیانیہ ملا تو جج بھی بول رہے ہیں اور میڈیا بھی بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھی پریشان نہ ہوں ، آپ کا بیانیہ طول پکڑ رہا ہے ، لوگ خدمت کو یاد کرتے ہیں تو انکو مسلم لیگ ن یاد آتی ہے ، لوگوں کو کوڑے کے لگے ڈھیر دیکھ کر شہبازشریف یاد آتا ہے ، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ، کسی ایم این اے اور ایم پی اے کو توڑ نہیں سکے ، یہ امریکہ اس لیے نہیں گیا اس کو ملنے اور تسلیم کرنے کو کوئی تیار نہیں۔

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ یہ جو ایک پیج کی بات کرتے ہیں وہ بھی ناکام ہوا ، یہ ایک پیج ہونے اور دھاندلی کے باوجود ہار جاتا ہے ، کہاں ہیں وہ جو کہتے تھے نوازشریف ختم ہوگیا ، آج بھی انکے دن کا آغاز نوازشریف سے ہوتا ہے ، کابینہ میں بھی نوازشریف کی بات ہوتی ہے ، پارٹی کے لوگ ملک مفاد کےلیے کام کریں عزت اور کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔

The post لیگی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کرپارٹی چھوڑنے کاکہاجاتاہے ، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email