نیب ملکی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے ، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملکی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب نے قانون کے مطابق انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے مقدمات ایف بی آر کو بھجوائے ہیں۔

 چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک میں 100 فیصد ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے، نیب نے  کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں ایک خصوصی ڈیسک بھی  قائم کیا ہے۔

جاوید اقبال  کا کہنا تھا کہ نیب ملکی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہے ۔ نیب کی  موجودہ انتظامیہ نے  بالواسطہ اور بلاواسطہ 539 ارب  روپے ریکور کیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال  کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر کی  مختلف احتساب عدالتوں میں 1278 نیب ریفرنس  زیر سماعت ہیں ،جن کی مالیت 1305 بلین بنتی ہے اور اب تک نیب نے 819 ارب روپے کی رقم وصول کی ہے ۔

واضح رہ اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کی جڑ ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کا تعلق صرف ملک سے ہے اور یہ صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔

جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتا ہے،نیب بدعنوانی کے ذریعےعوام کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے  کٹہرے کھڑا کرے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) کا کہنا تھا کہ بدعنوانی سے مستحق افراد اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو مزید معتبر ادارہ بنانے کے لئے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے، اکتوبر 2017ء سے اگست 2021ء کے دوران بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 538 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے نے ایسی کارکردگی نہیں دکھائی، نیب نے 1999ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 819 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے مختلف احتساب عدالتوں میں 1274 بدعنوانی کیسز زیر سماعت ہے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1305 ارب روپے بنتی ہے۔

The post نیب ملکی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے ، چیئرمین نیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email