این ڈی ایم آر ایف کی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، اسد عمر

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  اسد عمر نےکہا ہے کہ این ڈی ایم آر ایف کی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  اسد عمر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے تعینات کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یونگ یی سے ملاقات ہوئی جس میں کورونا کے بعد کی صورتحال میں آفات کے خطرے کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ موسمیاتی لچک کے اقدامات اور معاشی تعاون کے نئے امکانات کے لیے نجی شعبے کی مالی معاونت پر  بھی بات چیت  کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں تعنیات کیے گئے نئے کنٹری ڈائریکٹر کو اسد عمر نے خوش آمدید کہا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  اسد عمر  نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے ہمیشہ پاکستان کو آفات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی ، کوویڈ 19 میں کی صورتحال سے نمٹنے اور وییکسین کی فراہمی میں ہم اے ڈی بی کے مشکور ہیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  اسد عمر  نے مزید کہا کہ این ڈی ایم آر ایف کی صلاحیت کو بڑھانے  کی ضرورت ہے ، قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

اس موقع پر پاکستان میں مقیم ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی نے وزیر منصوبہ بندی کا پرتپاک خیرمقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا، کوویڈ کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

ملاقات میں  اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یونگ یی نے کہا کہ اے ڈی بی ترقی پذیر ممالک کو کوڈ 19 ویکسین کی خریداری کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے رائل گروپ آف چائنا کے سربراہ سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان میں بھینس کے دودھ کے فارمنگ یونٹس کے قیام کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

چیف ایگزیکٹو رائل گروپ آف چائنا نے کہا تھا کہ رائل گروپ پاکستان میں بھینسوں کی افزائش نسل کے لیے مختلف شہروں میں 6 لیبارٹریز قائم کرے گا۔

چیف ایگزیکٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بھینسوں کا وسیع فارم قائم کر کے خشک دودھ اور موزریلا چیز کا یونٹ لگائیں گے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمرکا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے تحت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے مرکز جلد کام شروع کر دے گا۔

The post این ڈی ایم آر ایف کی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email