اداکارہ یشمیٰ گل نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان کی نامور اداکارہ یشمیٰ گل نے سوشل میڈیا پر بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اس کامیابی پر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر 1 ملین فالووز ہوچکے ہیں۔

اپنے پوسٹ میں اداکارہ یشمیٰ گل نے لکھا کہ میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز اسٹارز نے بھی ان کو مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے  قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی۔

یشمیٰ گل کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں ۔

اس سے قبل یشمیٰ گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یشمیٰ گل کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے ہاتھ میں بیگ بھی پکڑا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

The post اداکارہ یشمیٰ گل نے بڑی کامیابی حاصل کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email