زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کسانوں کو بہتر معاوضہ ملنا چاہیے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کسانوں کو بہتر معاوضہ ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین  کی صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی قیادت میں بورڈ آف ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے بینک کی بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

صدر زرعی ترقیاتی بینک نے کہا کہ ڈرپ ایریگیشن کے ذریعے فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے صدر زرعی ترقیاتی بینک کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین  نے صدر زرعی ترقیاتی بینک کو دیہی علاقوں میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیر خزانہ نے صدر زرعی ترقیاتی بینک کو ایگری مالز بلڈنگ کیلئے قرض سکیم بڑھانے کی  بھی ہدایت دی۔

شوکت ترین   نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کسانوں کو بہتر معاوضہ ملنا چاہیے۔ زرعی ترقیاتی بینک مختلف پروگرام میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنائے، کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے سے بینک کے منافع میں بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت وئیرہاؤسز، کولڈ سٹوریجز بنائے جائے، کسانوں کو بہتر منافع کی ادائیگی کیلئے زرعی ترقیاتی بینک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس سےقبل وزیراعظم عمران خان سے بھی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی ملاقات ہوئی جس میں اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے قیمتی قومی اثاثوں کے پیداواری استعمال کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے قیمتی تاریخی اور ثقافتی اثاثوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

The post زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کسانوں کو بہتر معاوضہ ملنا چاہیے، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email