عمران خان کو جھوٹ برداشت نہیں اورنہ وہ کرپٹ ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو جھوٹ برداشت نہیں اورنہ وہ کرپٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے چالیس سال جدوجہد کی اور انھوں نے یہ جدوجہد ملک کے لیے کی اپنی ذات کے لیے نہیں کی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستان کی عوام کے لیے سوچتا ہے وہ صرف عمران خان ہے۔

 عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور انکے ساتھیوں نے بہت مشکلات جھیلی، جو لوگ آسانی سے منزل پالیتے ہیں انکو اسکی قدر نہیں ہوتی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب کو ایک بن کر چلنا ہے، اللہ نے چاہا 2023میں سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔

 عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ برداشت نہیں اورنہ وہ کرپٹ ہے، عمران خان نےکراچی سے کیے گئے وعدے پورا کرنا شروع کردی ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ گرین لائن کو جا کردیکھیں شہر کو یورپ کی سطح پر بسیں ملنے جارہی ہیں جبکہ کے فور اور کے سی آر بھی بنے جارہا ہے۔

 واضح رہے اس سے قبلاس سے قبل  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاری بکرا پیڑی میں پناہ گاہ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حفظان صحت کے مطابق کھانا اور لوگوں کیساتھ اچھے برتاؤ کو یقینی بنایا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھوکا نہ سوئےجیسی کوئی اسکیم ماضی میں شروع نہیں کی گئی، ہم کراچی میں5 پناہ گاہیں قائم کرچکے ہیں، ہمیں سندھ بھر میں پناہ گاہیں قائم کرنے میں مسائل کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں خود گرین لائن منصوبے کو مانیٹر کررہا ہوں، ابھی تک کراچی میں وہ سسٹم نہیں بن سکا  ہے جس سے ٹرانسپورٹ بہتر ہوجائے۔

The post عمران خان کو جھوٹ برداشت نہیں اورنہ وہ کرپٹ ہے، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email