نورا فتیحی اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں ؟ جان کے آپ حیران رہ جائیں گے

بھارتی سیلیبریٹی نورا فتیحی نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں کینیڈا میں ایک ریسٹورنٹ میں بطور ویٹریس کام کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی نے اس کام کے تجربے کا احوال ٹیلی وژن پروگرام میں شیئر کیا۔

نورا نے اپنی اس ملازمت کو دوسری آمدنی کے لئے کیا اور کہا کہ وہ بہت ہی مشکل ملازمت ہے۔

 بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 16 سے 18 سال کی عمر تک یہ ملازمت کی ہے، یہ بہت ہی مشکل ملازمت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کام کے لئے آپ کے پاس بات چیت کی بہترین صلاحیت، اچھی شخصیت ہونی چاہئیے ،اس کے علاوہ آپ کو بہت تیز ہونا ہے اور ساتھ ساتھ آپ کی یادداشت بھی بہترین ہونی چاہئیے۔

نورا کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار آپ کے گاہک بہت ناراض ہوسکتے ہیں لیکن آپ کو اس صورتحال کو جھیلنے کے قابل ہونا چاہئیے۔

The post نورا فتیحی اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں ؟ جان کے آپ حیران رہ جائیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email