سنبل اقبال کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sumbuliqbalkhan (@sumbuliqbalkhan)

سنبل اقبال کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف رنگوں پر مشتمل خوبصورت لہنگا زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے جو جیولری پہنی ہے وہ ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

سنبل اقبال کی تصاویر اور ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلسہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ سی گرین رنگ کا لباس پہنی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنبل اقبال نے کم وقت میں اس انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے ہیں۔

The post سنبل اقبال کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email