گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید498نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11823نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9 اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد7451ہوچکی ہے ، آج مزید585مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد431090ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک6097592نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک460401 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت21860مریض زیر علاج ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 21503 گھروں میں،31آئسولیشن سینٹرز میں اور326مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 321 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 24 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے498نئے کیسز میں سے102 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع جنوبی  اور کورنگی 28۔ 28، ضلع شرقی 22،ضلع غربی 12،  ضلع وسطی8 اور ملیر میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 114،سجاول 26، شہید بے نظیر آباد 24،تھرپارکر23،  بدین 22،شکارپور اور ٹنڈو الہ یار20۔ 20، مٹیاری، سکھر اور سانگھڑ 19۔ 19،میرپورخاص 15،   دادو 14،عمرکوٹ 13،  گھوٹکی 12، جیکب آباد 11،ٹنڈو محمد خان 10، کشموراور لاڑکانہ 2۔ 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email