کم قیمت ہاؤسنگ کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح  ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم قیمت ہاؤسنگ کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح  ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں اتھارٹی کے تحت کم قیمت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم  کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کامیاب پاکستان کے تحت بنکوں سے قرضوں کے حصول میں مزید آسانی آئے گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے جاری منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کم قیمت ہاؤسنگ کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، حکومت قرضہ جات کی فراہمی میں مزید آسانی پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

اس سے قبل   وزیراعظم عمران خان  نے ورلڈ لیڈرز سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت  پر خوشی ہے، میں نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کیلئے مہم چلائی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشئرز پگھلنے کی شرح میں تیزی آئی ہے، پاکستان جیسے ملک ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے امیر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

عمران خان  نے کہا  تھا کہ غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی اہم مسئلہ ہے۔اس لوٹ مار کی وجہ  ترقی پذیر  ملکوں کی بدعنوان اشرافیہ ہے، اس کور وکنے کا واحد طریقہ فیکٹ آئی کی پیش کردہ  سفارشات پر عملدرآمد میں ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی سے ان ممالک کی کرنسی کی قدر گر جاتی ہے اور غربت میں اضافہ ہوتا  ہے۔

عمران خان  نے کہا  تھا کہ ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کورونا وبا ءکے خاتمے تک جاری رہنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا  تھا کہ کورونا وبا ءکے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے، ویکسین کے حوالے سے اس عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔

The post کم قیمت ہاؤسنگ کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح  ہے، وزیرِ اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email